Blog پہلا صفحہ کھیل

بھارتی کوچ گوتم گھمبیر : پاکستان سے کرکٹ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

گھمبیر نے اپنے بیان کی بنیاد پہلگام میں ہونے والے ایک حالیہ واقعے کو بنایا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر نے ایک غیر ذمہ دارانہ اور متنازع بیان دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے حالیہ بیان میں گوتم گھمبیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ نہ صرف دوطرفہ کرکٹ سیریز بند کی جانی چاہیے بلکہ نیوٹرل وینیوز پر بھی میچز نہیں کھیلے جانے چاہئیں۔

گھمبیر نے اپنے بیان کی بنیاد مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے ایک حالیہ واقعے کو بنایا جسے انہوں نے سیاسی رنگ دیتے ہوئے کھیل کو سیاست سے جوڑنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے تمام رابطے ختم کر دینے چاہئیں کیونکہ پہلگام واقعہ پاک ، بھارت کرکٹ تعلقات کو جاری رکھنے کے لیے حالات کو مزید نامناسب بناتا ہے۔

گوتم گھمبیر کے اس بیان پر کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

Farhad Ahmad

Farhad Ahmad

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں سبسکرائب کریں۔

    info@theparass.com