Blog پہلا صفحہ کھیل

پی سی بی چیلنج کپ میں نوجوان باولر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی کا نوجوان فاسٹ بولر علیم کے انتقال پر اظہار افسوس

گزشتہ روز بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ کے میچ کے دوران 24 سالہ بولر   علیم اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔

پی سی بی کے مطابق 5 مئی کو بنوں میں جاری پی سی بی چیلنج کپ (دو روزہ ٹورنامنٹ) میں ایک میچ کے دوران نوجوان کرکٹر علیم اچانک حرکت قلب بند ہونےکی  وجہ  سے گر پڑے ، انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نے نوجوان فاسٹ بولر علیم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور  سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ بنوں کے رہائشی 24 سالہ بالر علیم کی تدفین کردی گئی ہے۔

Farhad Ahmad

Farhad Ahmad

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں سبسکرائب کریں۔

    info@theparass.com