Blog پہلا صفحہ

بھارت کا نیلم جہلم پروجیکٹ کے نوسیری ڈیم پر بھی حملہ، اسٹرکچر کو نقصان

ہندوستان کی آبی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ پر نوسیری ڈیم کو بھی نشانہ بنایا، جس سے اسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، ہندوستان کی آبی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے، بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کردیا جائے گا۔

پاک فوج کے ترجمان احمد شریف چوہدری نے بھارتی حملے سے متعلق تازہ ترین حالات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے ایک اور افسوسناک عمل کیا، نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کے نوسیری ڈیم کو نشانہ بنایا، جس میں اسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا بھارت پاکستان کے عوام کے پانی کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، کیا عالمی اور جنگی قوانین اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ کسی ملک کے پانی کے ذخائر کو نشانہ بنایا جائے، جب بھارت نے بزدلانہ کارروائی کی تو متعدد ملکی و غیرملکی پروازیں پاکستانی حدود میں تھیں، ان پروازوں میں ہزاروں مسافر سوار تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف جو جارحیت کی ہے اب پاکستان اس جارحیت کا بھرپور جواب دے رہا ہے اور دیا جائے گا، بھارت نے بزدلانہ طریقے سے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، کیا بھارت نہیں جانتا کہ پاک فوج بہادر فوج ہے اور شہادت کا جذبہ رکھتی ہے، پاک دھرتی اور ملکی سرحدوں کا دفاع ہماری خوش قسمتی ہے، پاکستان صرف ملکی دفاع میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملے میں 26 شہری شہید اور 46 افراد زخمی ہوئے ہیں، بھارت نے جن جگہوں کو نشانہ بنایا گیا یہ وہی جگہیں ہیں جنہیں کل ملکی اور غیرملکی میڈیا نے دیکھا کہ وہاں کچھ نہیں۔

احمد شریف نے کہا کہ پاک فوج نے جارحیت کے جواب میں دشمن کے 5 طیارے مار گرائے، جن میں 3 رافیل،ایک میگ اور ایک سخوئی شامل ہے، بھٹنڈا، جموں، سرینگر سمیت دیگر علاقوں میں طیارے گرائے گئے، یہ طیارے اس وقت گرائے گئے جب یہ پاکستان پر حملہ کررہے تھے، پاک فضائیہ نے دشمن کے طیاروں کو پاکستان کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا، پاکستان کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ احمد پور میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا، 3 بچیوں سمیت متعدد زخمی ہوئے، مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، 16 سال کی بچی، 18سال کا لڑکا شہید جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہوئے، مرید کے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا، 3 مرد شہید، ایک زخمی ہوا، سیالکوٹ میں حملے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ شکرگڑھ میں حملے میں بھی کسی نقصان کی اطلاع نہیں، ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید ہوئے، ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا، مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا مودی حکومت کی ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ مرید کے، بہاولپور میں ملکی و غیرملکی میڈیا کا آج کا دورہ پہلے سے طے تھا،  ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، بھارت نے ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے بزدلانہ طریقے سے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، کیا بھارت نہیں جانتا کہ پاک فوج بہادر فوج ہے اور شہادت کا جذبہ رکھتی ہے، پاک دھرتی اور ملکی سرحدوں کا دفاع ہماری خوش قسمتی ہے، پاکستان صرف ملکی دفاع میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے گا۔

Farhad Ahmad

Farhad Ahmad

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں سبسکرائب کریں۔

    info@theparass.com