پہلا صفحہ معیشت

پی ایس ایکس میں تاریخی مندی کے بعد شاندار ریکوری

پاک بھارت جنگ کے منفی اثرات، 100 انڈیکس 6500 پوائنٹس کی مندی کے بعد 5 ہزار پوائنٹس ریکور

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 6500 پوائنٹس کی ریکارڈ مندی سے ہوا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس میں شاندار ریکوری ہوئی اور انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گین کرنے میں کامیاب رہا۔

بھارت نے پاکستان کے 6 شہروں پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب میزائلوں سے حملہ کردیا، جس میں 20 سے زائد شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ پاکستان نے بھارتی حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 3 رافیل ایک مک 29 اور ایک سخوئی ایس یو 30 طیارے مار گئے جبکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز سمیت متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا۔

پاک بھارت جنگ کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز شدید مندی سے ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6500 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پی ایس ایکس میں ایک لاکھ 7 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگئی، جس کے بعد شاندار ریکوری ہوئی اور اسٹاک مارکیٹ تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گین کرنے کے بعد 1816 کی کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 751 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6500 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس ایک لاکھ 7 ہزار پوائنٹس کی سطح تک گر گیا تھا۔

Farhad Ahmad

Farhad Ahmad

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں سبسکرائب کریں۔

    info@theparass.com