Blog اینٹرٹینمنٹ پہلا صفحہ

فلم ’لو گُرُو‘ میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی

آخری بار دونوں نے’بن روئے‘ میں رومانوی جوڑی کا کردار ادا کیا تھا

رومانس اورکامیڈی سے بھرپور فلم ’لو گُرُو‘ میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہوگی۔

 دونوں ایک دہائی بعد ایک دوسرےکسیاتھ نظر آئیں گے،آخری بار دونوں نے’بن روئے‘ میں رومانوی جوڑی کا کردار ادا کیا تھا۔’لو گُرُو‘ کے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے،تاہم فلم کے ٹریلیر سے واضح ہوتا ہےکہ ہمایوں سعید فلم میں دل پھینک عاشق کےکردار میں نظر آئیں گےجو بعد میں ماہرہ خان کے والد جاوید شیخ کی جانب سے ایک کام سونپے جانے کے بعد حقیقی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

دونوں اداکاروں کی آخری فلمیں 2022 میں ریلیز ہوئی تھیں،ماہرہ خان کی آخری فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ تھی جب کہ ہمایوں سعید کی آخری فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘تھی،جہاں دونوں تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہےاورماہرہ خان کو بھی لندن کی خوبصورت، بولڈ اورآرکیٹک لڑکی کے طور پردکھایا گیا،فلم کی کہانی واسع چوہدری نےلکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں،اسے ہمایوں سعید سمیت دیگر پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے۔

Farhad Ahmad

Farhad Ahmad

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں سبسکرائب کریں۔

    info@theparass.com