پولیس نے بروقت کارروائی کرکے منصوبہ ساز سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا
برازیل میں لیڈی گاگا کے کنسرٹ میں بم دھماکے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
برازیلین پولیس نے کنسرٹ میں دھماکہ خیز مواد پہنچانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔۔پولیس کے مطابق منصوبہ ساز نے کنسرٹ کے شرکا کو دھماکہ خیز مواد لے جانے کیلئے بھرتی کیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرکے منصوبہ ساز سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کنسرٹ برازیل کی تاریخ کا سب سے بڑا میوزک اجتماع تھا،جس میں بیس لاکھ سے زائد افراد شریک تھے